دنیا بھر میں واٹس ایپ کی عارضی معطلی سے صارفین پریشان

دنیا بھر میں واٹس ایپ کی عارضی معطلی سے صارفین پریشان

دنیا بھر میں واٹس اپ کی سروس کچھ دیر کے لیے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹوں کے مطابق واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اب اس ایپ کو دنیا بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کے آغاز پر بھی واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث کروڑوں افراد نئے سال کے پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام رہے تھے۔واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تھے اور اس دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔واضح رہے کہ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔