ورن دھون فلم کے لئے لیں گے 32 کروڑ روپے فیس

ورن دھون فلم کے لئے لیں گے 32 کروڑ روپے فیس

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم کے لئے 32 کروڑ روپے کی فیس لینے جارہے ہیں۔ورون دھون کو ابھی فلم انڈسٹری میں قدم جمائے ہوئے محض 6 برس ہی ہوئے ہیں ۔بتادیں کہ انہوں نے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ ورون دھون ایک ڈانس پر مبنی فلم میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ڈائریکٹر ریمو ڈیسوزا بنا رہے ہیں ۔ اس فلم میں کٹرینہ کیف بھی ہوں گی۔ یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جس کے لئے ورون کو 32 کروڑ روپے کی فیس دی گئی ہے۔جبکہ کٹرینہ کو اس فلم کے لئے 5 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ریمو کی یہ فلم 4 ڈی میں بنائی جائے گی ۔ اس سے پہلے وہ 2 ڈی اور 4 ڈی میں فلمیں بناچکے ہیں۔