ایمس میں بھرتی ہوئے آر جے ڈی سپریمو لالو یادو ، اوپیندر کشواہا نے کی لالو سے ملاقات

 ایمس میں بھرتی ہوئے آر جے ڈی سپریمو لالو یادو ، اوپیندر کشواہا نے کی لالو سے ملاقات

مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں رانچی میں جیل کی سزاکاٹ رہے راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لالو پرساد یادو کو علاج کیلئے دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے ایمس جاکر لالو یادو سے ملاقات کی اور ان کی کیفیت دریافت کی۔ مرکزی وزیر نے ٹویٹ کرکے خود اس کی اطلاع دی۔خیال رہے کہ رانچی کے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے لالو پرساد یادو کو دہلی میں واقع ایمس کیلئے ریفر کیا تھا۔ ایمس کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی حالت بہتر ہے ۔ انہیں دوپہر میں یہاں لایا گیا ۔ ان کے خون میں شوگر کی مقدار تھوڑی زیادہ بڑھی ہوئی ہے اور ان کے گردے میں انفیکشن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لالو کو میڈیسن محکمہ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ لالو کو بے چینی کی شکایت کے بعد 17 مارچ کو راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔