اقلیتی کمیشن کی تشکیل ، بی جے پی لیڈر تنویر عثمانی چیئرمین ، طلاق ثلاثہ متاثرہ خاتون بھی شامل

 اقلیتی کمیشن کی تشکیل ، بی جے پی لیڈر تنویر عثمانی چیئرمین ، طلاق ثلاثہ متاثرہ خاتون بھی شامل

یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اترپردیش اقلیتی کمیشن کی تشکیل دی ہے ، جس میں 9 ممبران میں ایک تین طلاق متاثرہ خاتون صوفیہ احمد شامل ہیں ۔ کانپور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک سینئر رہنما اور پارٹی کی اقلیتی ونگ کے سابق صدر تنویر احمد عثمانی کو صوبہ کے اقلیتی کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا گیاہے۔محترمہ صوفیہ جو کہ تین طلاق سے متاثرہ ایک خاتون ہیں ، بی جے پی میں ایک سال پہلے شامل ہوئی تھیں۔ اور وہ سپریم کورٹ میں داخل عرضی کی درخواست دہندگان میں سے ایک ہیں جو ایک ساتھ تین طلاق کو چیلینج کرنے کے لئے داخل کی گئ ہے۔ سرکاری افسران نے بدھ کو بتایا کہ آٹھ دیگر ممبران میں مظفرنگر کے سکھدرشن بیدی، میرٹھ کے سریش جین، بدایوں کے منوج کمار مسیح، لکھنو کے کنور سید اقبال حیدر، غازی آباد کے کنور افضال چودھری ، فتح پور کے محمد اسلم ، کانپور کی صوفیہ احمد اور لکھنو سے ہی رومانہ صدیقی شامل ہیں۔