ترکی کی فوج شام کے عفرین پر جلد کر لے گی قبضہ: رجب طیب اردوغان

ترکی کی فوج شام کے عفرین پر جلد کر لے گی قبضہ: رجب طیب اردوغان

 

انقرہ۔ ترکی کے صدر رجب طیب  اردوغان نے کہا ہے کہ فوج اور شامی باغی شمالی شام کے عفرين شہر کے بہت قریب پہنچ گئی ہے اور جلد ہی شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔  اردگان نے اپنے  ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عفرین کا چاروں طرف سے محاصرہ کر لیا گیا ہے اور ہم وہاں جلد قبضہ کر لیں گے۔ عفرین شہر کے اندر تک پہنچنے میں صرف آخری رکاوٹ باقی ہے۔

انہوں نے کہا ' آج ہم عفرین میں ہیں، کل ہم منبج میں ہوں گے۔ اگلے دن عراقی سرحد تک دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا‘‘۔ غور طلب ہے کہ ترکی کی مسلح فوج اور فری سیرین آرمی (ایف ایس اے) نے کل سیرین كردش وائی پی جی ملیشیا کی فوج کو نکال باہر کر کے شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔