مسلم ممالک پرعائد سفری پابندی امریکہ میں جاری رہے گی

مسلم ممالک پرعائد سفری پابندی امریکہ میں جاری رہے گی

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا جس میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایکزکیوٹیو آرڈر( جس میں مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر پابندی لگائی گئی تھی ،) کو منسوخ کردیا تھا۔ عدالت نے امریکہ کے سول لیبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کئے گئے دو زیر التوا مقدمے میں سے ایک پر فیصلہ سنایا جو مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کے ایکزکیوٹیو آرڈر کو گزشتہ مارچ میں روکنے سے متعلق ہے ۔ایک دیگر معاملہ کی سماعت ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ ہوائی ریاست نے 120 دن کی پناہ لینے والوں پر پابندی عائد کرنے پر اعتراض کیا تھا، جسے ابھی تک ختم نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، عدالت نے اس معاملے پر بھی سماعت کرنے کی بات کہی ہے۔۔