بی جے پی مخالف مورچہ بنانے کی کوششیں تیز، ممتا بنرجی جائیں گی لکھنو

بی جے پی مخالف مورچہ بنانے کی کوششیں تیز، ممتا بنرجی جائیں گی لکھنو

2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک بھر اتحاد کیلئے کوشش کے درمیان وزیرا علیٰ ممتا بنرجی چنئی میں ڈی ایم کے کے سربراہ کروناندھی سے ملاقات کرنے کے بعد لکھنو جائیں گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بی جے پی کے خلاف مضبوط اور موثر مورچہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں ۔فی الحال ممتا بنرجی نئی دہلی میں چار روزہ قیام کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کرکے بی جے پی مخالف مورچہ بنانے کی کوشش کی ۔جن لیڈروں سے ملاقات ہوئی ان میں شرد پوار ، عام آدمی پارٹی اروند کجری وال ، جنتادل سیکولر کے صدر ایچ ڈی گوڑا ،راشٹریہ جنتادل ، ٹی ڈی پی اور ٹی آر ایس کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ممتابنرجی 10اور11اپریل کو چنئی جائیں گی اور کروناندھی سے ملاقات کریں گی ۔اس کے بعد اترپردیش جاکر اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔