سونم کپور شادی کے بعد ممبئی چھوڑ دیں گی؟

سونم کپور شادی کے بعد ممبئی چھوڑ دیں گی؟

سونم کپور کی شادی کو لیکر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کبھی تیاریاں تو کبھی وینیوکی تفصیل کے بعد اب ایک اور جانکاری سامنے آئی ہے۔ خبر ہے کہ شادی کے بعد سونم لندن شفٹ ہوجائیں گی۔ فلم فیئر میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق سونم اور آنند نے لندن کے ناٹنگ ہلس میں دو بیڈروم کا فلیٹ خریدا ہے۔ شادی کے بعد دونوں اسی فلیٹ میں شفٹ ہونے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ان کے مداحوں کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ سونم شفٹ ہونے کا ضرور سوچ رہی ہوں، لیکن وہ فلمیں نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ شادی کے بعد  کام کے سلسلے میں وہ ممبئی آتی جاتی رہیں گی۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی کے لئے بھی زیادہ چھٹیاں نہیں لی ہیں۔ شادی کے تین دن بعد ہی وہ کام پر لوٹ آئیں گی۔ پہلے وہ 'ویرے دی ویڈنگ'  کے پرموشن میں مصروف رہیں گی۔ اس کے بعد وہ اپنی آنے والی فلم ' دی جویا فیکٹر' کی شوٹنگ شروع کریں گی۔رپورٹس کے مطابق انل کپور کے گھر شادی کی تیاریاں تیزی سے چل رہی ہیں۔ ان کی شادی میں رنبیر کپور، دیپکا پادوکون، اور کرینہ کپور سمیت کئی بڑی ہستیاں نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی سونم کے سنگیت تقریب کے لئے فرح خان ڈانس پرفارمینس کو کوریو گراف کررہی ہیں۔ لیٹیسٹ رپورٹ کے مطابق سونم 7سے 10مئی کے درمیان آنند کے ساتھ شادی کریں گی۔واضح رہے کہ سونم اور آنند لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کبھی بھی میڈیا میں اپنے ریلیشن شپ کو لے کر کھل کر بات نہیں کی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ مسلسل کھلی کتاب کی طرح سب کے سامنے رہا ہے۔