جیو صارفین کیلئے خوشخبری! پرائم ممبر شپ ایک سال اور فری ملے گی

جیو صارفین کیلئے خوشخبری! پرائم ممبر شپ ایک سال اور فری ملے گی

ریلائنس جیو نے اپنے پرائم صارفین کو دئے فائدوں کو مزید ایک سال تک جاری رکھنے کا جمعہ کو اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی اپنے نئے صارفین کو بھی پرائم ممبر بننے کا موقع دے گی۔ کمپنی کے بیان کے مطابق جیو اپنے موجودہ پرائم ممبروں کو دئے خصوصی فائدے مزید 12 مہینے کیلئے جاری رکھے گی اور اس کیلئے انہیں کوئی اضافی چارج ادا نہیں کرنا ہوگا۔کمپنی نے کہا ہے کہ نئے صارفین 99 روپے کی سالانہ فیس ادا کرکے پرائم ممبرشپ لے سکتے ہیں۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ محدود وقت کیلئے آفر ہے۔ کمپنی کے موجودہ پرائم ممبروں کو مائی جیو ایپ پر جاکر اس سہولت کو جاری رکھنے کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔جیو اپنے پرائم صارفین کو خصوصی رعایتی چارجز شرح اسکیمیں سمیت کئی طرح کے آفر دیتا ہے۔ کمپنی یہ اسکیم ایک سال کیلئے لائی تھی اور اس کی مدت 31 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔