معروف شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب صادق میدانتا اسپتال میں داخل، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ملاقات کی

معروف شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب صادق میدانتا اسپتال میں داخل، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ملاقات کی

معروف شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب صادق کی طبیعت خراب ہے ۔ ان کو گڑگاوں کے میدانتا سپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جمعرات کو مولانا کلب صادق سے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ملاقات کی ۔ در اصل آنت میں بیماری کی وجہ سے مولانا کلب صادق کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لکھنو میں منگل کو شیعہ مذہبی رہنما کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی ، جس کے بعد آنا فانا انہیں ایئر ایمبولینس سے میدانتا اسپتال گڑگاوں لایا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کئی امراض میں مبتلا ہیں ۔ تاہم فی الحال اہل خانہ نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ ان کو کونسا مرض لاحق ہے۔