انشو پرکاش پر جاری گھمسان کے درمیان دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کی راجناتھ سے ملاقات

انشو پرکاش پر جاری گھمسان کے درمیان دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کی راجناتھ سے ملاقات

دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے معاملے  پر جاری گھمسان ​​کے درمیان لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کل شام مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق، انل  بیجل نےوزیر داخلہ کو اس سلسلے میں اب تک کے واقعات سے آگاہ کیا اور انہیں موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔دلی حکومت کے تحت افسران نے انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ ہاتھا پائی کے خلاف احتجاج میں کام نہ کرنے کی بات کہی ہے ۔ عآپ حکومت کا کہنا ہے کہ راجدھانی میں ترقیاتی کام میں رخنہ پڑ رہا ہے ۔لیفٹننٹ گورنر نے وزیر داخلہ کو بھی اس مسئلے کے بارے میں حقیقی صورتحال کے بارے میں بتایا۔دریں اثنا، دلی حکومت سے متعلقہ اور دیگر افسران نے دہلی حکومت ملازم مشترکہ فورم کی تشکیل دی ہے جس کی ہر روز میٹنگ ہوگی ۔ اس فورم کے نمائندوں نے دن میں کابینہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی اور ان کے سامنےاپنا موقف رکھا۔