میرٹھ میں دلتوں اور پسماندہ افراد پر ظلم و تشدد کےخلاف احتجاج ، جگنیش میوانی بھی ہوئے شامل

میرٹھ میں دلتوں اور پسماندہ افراد پر ظلم و تشدد کےخلاف احتجاج ، جگنیش میوانی بھی ہوئے شامل

دلتوں اور پسماندہ افراد پر ظلم اور تشدد کےخلاف میرٹھ میں ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ فرنٹ کی جانب سے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ مختلف دلت اور مسلم سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ گجرات کے ممبر اسمبلی اور نوجوان دلت لیڈر جگنیش میوانی نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقع پر دلت اور مسلمانوں کے ساتھ پیش آ رہے تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جگنیش میوانی نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ جگنیش نے الہ آباد میں دلت نوجوان دلیپ سروج کے قتل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے یو پی میں لا اینڈ آرڈر پر بھی سوال اٹھایا ہے۔جگنیش نے چندرشیکھر کو ایک اپریل تک جیل سے رہا کرنے کی حکومت کو وارننگ دی اور ساتھ ہی ساتھ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے دلت ، مسلم اور پچھڑوں سے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل بھی کی ۔