پی ایم مودی کی اہلیہ جسودا بین سڑک حادثے میں زخمی

پی ایم مودی کی اہلیہ جسودا بین سڑک حادثے میں زخمی

وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ جسودا بین بدھ کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔راجستھان کے کوٹا۔چتوڑ ہائیوے پر پرسولی تھانہ علاقہ میں جسودہ بین کو لے جا رہی اینوواکو سامنے سے آرہی ایک کار نے ٹکر ماردی۔اس حادثے میں پی ایم مودی کی اہلیہ کو سر میں چوٹ آئی ہے۔انہیں چتوڑ گڑھ کے اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔بتادیں کہ اس حادثے میں ان کے ایک رشتہ دار کی موت ہو گئی ہے۔پولیس نے کے مطابق مہلوک کی پہچان جسودا بین کے رشتہ دار بسنت بھائی مودی کے طور ہوئی ہے۔ان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔تھانہ انتظامیہ پرسولی شیام سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں جسودا بین کوزیادہ چوٹ نہیں آئی ہے۔ان کے ساتھ کار میں موجود دیگر 4لوگ بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔بتایا جارہا ہیکہ جسودا بین اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کوٹہ میں ایک شادی تقریب میں شامل ہوکر چتوڑگڑھ جا رہی تھیں۔اسی دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔واضح ہو کہ جسودا بین مہسانا  ضلع  کے اونجھا میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہیں۔