وزیر اعظم کا لندن دورہ، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہندوستان اور برطانیہ مضبوط کریں گے محاذ

وزیر اعظم کا لندن دورہ، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہندوستان اور برطانیہ مضبوط کریں گے محاذ

وزیر اعظم نریندر مودی سوڈان ،یو کے اور جرمنی کے دورے پر ہیں۔منگل کی رات سوڈان کی دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پی ایم مودی نے ہندستانی کمیونٹی کو خطاب کیا۔اس پروگرام میں سوڈان کے وزیر اعظم اسٹیفن لون بھی مودی کے ساتھ موجود رہے۔سوڈان کے بعد پی ایم مودی بدھ کو لندن پہنچے۔بدھ کی رات ہندستانی وقت کے مطابق 9بجے پی ایم 'ہندستان کی بات'،سب کے ساتھ'پروگرام میں شامل ہوں گے۔یہاں پی ایم ہندستانی کمیونٹی کے لوگوں کو خطاب کریں گے اور ان کے سوالات کے جواب دیں گے۔بتادیں کہ لندن کے تاریخی ویسٹ منسٹر ہال میں پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔یہ وہی جگہ ہے جہاں 1946 میں اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی۔یہاں مہاتما گاندھی اور مارٹن لوتھر کنگ جیسی عظیم شخصیتیں بھی خطاب کر چکی ہیں۔اس پروگرام میں دنیا بھر کے لوگوں کے سوال شامل کئے جائیں گے۔فیس بک ،ٹویٹر ،نمو ایپ پر لوگ سوال پوچھ سکتے ہیں۔وینیو پر موجود لوگوں کو بھی سوال پوچھنے کا موقع ملے گا۔پروگرام کے دوران منچ پر پرسون جوشی موجود رہیں گے۔