فسطین نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلایا

فسطین نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلایا

فسطین نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلایا

مقبوضہ بیت المقدس۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے چند ہفتوں بعد فلسطینیوں نے امریکہ میں اپنے سفارتکار کو ’مشاورت‘ کے لیے واپس بلایا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا ‘کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المالکی پی ایل او کے امریکہ میں سفارتکار حسام کو واپس بلا لیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی امن منصوبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسر ی جانب امریکی فیصلے کے بعد غزہ کی پٹی میں پرتشدد واقعات شروع ہو گئے جس میں اب تک 13 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق امریکی فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی جس میں امریکہ سے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کو کہا گیا۔ اتوار کے روز محمود عباس نے یروشلم کو فلسطینی عوام کا ابدی دارالحکومت قرار دیا۔