نیرو مودی کا پنجاب نیشنل بینک کو خط ، آپ نے دنیا کو بتایا ، اب پیسے والے لینے کے راستے مسدود

نیرو مودی کا پنجاب نیشنل بینک کو خط ، آپ نے دنیا کو بتایا ، اب پیسے والے لینے کے راستے مسدود

ملک کی بینکنگ تاریخ میں سب سے بڑے گھوٹالہ کے اہم ملزم نیرو مودی نے کہا ہے کہ پنجاب نیشنل بینک نے معاملہ کو عام کرکے اس سے بقایہ وصولنے کے سارے راستے بند کرلئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مودی کا دعوی ہے کہ پی این بی کا اس کی کمنیوں پر بقایہ بینک کے ذریعہ بتائی گئی رقم سے کافی کم ہے ۔پی این بی انتظامیہ کو پندرہ سولہ فروری کو لکھے ایک خط میں مودی نے کہا ہے کہ اس کی کمپنیوں پر بینک کا بقایہ پانچ ہزار کروڑ روپے سے بھی کم ہے ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا نے اس خط کی کاپی کو دیکھا ہے ۔خط کے مطابق غلط طور پر بتائی گئی بقایہ رقم سے میڈیا میں ہنگامہ ہوگیا اور نتیجتا فوری طور پر تلاشی کا کام شروع ہوگیا اور آپریشن بھی بند ہوگیا ۔ خط میں لکھا ہے کہ اس سے گروپ پر بینک کو بقایہ کی ادائیگی کی ہماری صلاحیت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مودی اپنے کنبہ کے ساتھ جنوری کے پہلے ہی ہفتہ میں ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔اس نے کہا ہے کہ تیرہ فروری کو کی گئی میری پیش کش کے باوجود بقایہ کو فوری طور پر حاصل کرنے کی کوشش میں بینک نے چودہ پندرہ فروری کو معلومات کو عام کردیا ، آپ کی کارروائی نے میرے برانڈ اور کاروبار کو تباہ کردیا اور اس سے اب بقایہ وصولنے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے ۔