ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم طاہر مرچنٹ عرف ٹکلا کی موت

ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم طاہر مرچنٹ عرف ٹکلا کی موت

ممبئی میں 1993میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملہ میں پھانسی کی سزا پانے والے محمد طاہر مرچنٹ عرف ٹکلاکی کل یہاں کے سسون اسپتال میں موت ہوگئی ۔موصولہ اطلاع کے مطابق طاہر نے دیر رات سینے میں دردکی شکایت کی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں صبح تقریبا ساڑھے تین بجے اسکی موت ہوگئی ۔ممبئی دھماکوں کے قصوروار طاہر سزاسنائے جانے کے بعد پونے کی یروڈا جیل میں بندتھا۔ممبئی دھماکوں میں طاہر کو قصور وارپائے جانے کے بعد خصوصی ٹاڈا عدالت نے اسے پھانسی کی سزاسنائی تھی ۔ممبئی میں 12مارچ 1993کو ہوئے ان دھماکوں میں 257لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 600سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔اس معاملہ میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن سمیت 20سے زائد افراد ابھی تک فرارہیں ۔