کالکاجی مندر، شاہین باغ اور بوٹینیکل گارڈن کے درمیان میٹرو چلنے کے لئے تیار

کالکاجی مندر، شاہین باغ اور بوٹینیکل گارڈن کے درمیان میٹرو چلنے کے لئے تیار

 دہلی میٹرو کی مجنٹا لائن کالکاجی مندر اور بوٹونیکل گارڈن سیکشن پر چلنے کے لئے تیار ہے اور اس سیکشن پر میٹرو چلانے کے لئے سیکورٹی سمیت تمام ضروری منظوری لے لی گئی ہیں۔ دہلی میٹرو کے مطابق تیسرے مرحلہ کی اس 12.64کلومیٹر طویل لائن پر تجربہ سمیت تمام رسمی کارروائی مکمل کرلی گئی ہیں اور سیکورٹی کمشنر، فائربریگیڈ ، لفٹ، سگنل اور مواصلات سے وابستہ تمام ضروری منظوری لے لی گئی ہیں۔دہلی میٹرو نے سیکورٹی کمشنر کے دفتر میں منظوری کے بعد دئے جانے والے سیکورٹی اور جانچ سے متعلق دستاویزبھیج دےئے ہیں اور اس عمل کے پورا ہونے کے بعد اس بلاک پر میٹروچلنے کی تاریخ طے کی جائے گی ۔ یہ دہلی میٹروکا پہلا ایسا سیکشن ہوگا جس پر میٹرو ڈرائیور کے بغیر مواصلاتی نظام کی بنیاد پر چلائی جائے گی اور ٹرینوں کو 90سے 100سیکنڈ کی فریکوئنسی سے چلایا جائے گا۔اس لائن پر ٹرین چلنے سے نوئیڈا کے لوگ اب منڈی ہاوس جائے بغیر جنوبی دہلی پہنچ سکیں گے۔ اس لائن پر کالکاجی مندر، اوکھلا این ایس آئی سی، سکھدیو وہار، جامعہ ملیہ اسلامیہ، جسولا وہار ،شاہین باغ، کالندی کنج، اوکھلا پکشی وہار اور بوٹونیکل گارڈن نو اسٹیشن ہوں گے۔ اس میں سے کالکاجی مندر اسٹیشن زیرزمین ہوگا جبکہ دیگر تمام اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے۔