بیوی اور سالی کے چکر میں پھنسے بی جے پی کے وزیر: مدھیہ پردیش

بیوی اور سالی کے چکر میں پھنسے بی جے پی کے وزیر: مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش میں شیوراج کابینہ کے سب سے سینئر وزیر پر بدعنوانی کے الزامات لگے ہیں ۔ جنگلات کے وزیر ڈاکٹر گوری شنکر شیجوار پر سرکاری اخرات میں اپنی اہلیہ اور سالی کو کرناٹک کی سیر کرانے کا الزام لگا ہے ۔ آر ٹی آئی سے حاصل معلومات کی بنیاد پر شکایت کی گئی اور اب لوک آیکت نے بھی اس کی جانچ شروع کردی ہے۔سات مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوچکے مدھیہ پردیش کے جنگلات کے وزیر ڈاکٹر گوری شنکر مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ آر ٹی آئی کارکن اجے دوبے نے لوک آیکت میں شکایت کی ہے ، جس کے مطابق وزیر موصوف نے گزشتہ سال 11 سے 15 فروری تک ایم پی ایکو ٹورزم بورڈ کے اخراجات پر کرناٹک کا سفر کیا تھا ۔ کرناٹک حکومت نے وزیر موصوف کو گیسٹ کا درجہ دیا تھا ۔وزیر کے ساتھ ان کی اہلیہ کرن شیجوار ، سالی ششی ٹھاکر اور ایک ملازم ورشا پریہار بھی کرناٹک کے دورہ پر گئی تھیں ۔ الزامات کے مطابق بورڈ کے سی ای او ونے ورما نے سبھی قوانین کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سفر کے پورے اخراجات کی ادائیگی ایکو ٹورزم بورڈ سے کروادی ۔سفر پر دو لاکھ روپے سے زیادہ کا خرچ آیا تھا ۔ تاہم وزیر موصوف نے بعد میں 68884 روپے 26 اپریل 2016 کو ورڈ میں جمع کروا دئے ۔ وزیر موصوف کے مطابق لوک آیکت کے پاس شکایت آئی ہے تو جانچ ہوگی ، مگر نجی خرچ کا حساب ملنے کے بعد انہوں نے پورے پیسے جمع کروا دئے تھے ۔ ادھر کانگریس نے معاملہ کے سامنے آنے کے بعد شیجوار پر تیکھے حملے شروع کردئے ہیں۔