حج ٢٠١٨ فارم بھرنے کی آخری تاریخ ٧  دسمبر

حج ٢٠١٨ فارم بھرنے کی آخری تاریخ ٧  دسمبر

 

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلان کے مطابق1439ہجری،2018 میں حج بیت اللہ کے فریضہ کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے دہلی کے عازمین کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعے حج درخواست فارم کی وصولیابی آئندہ 15؍ نومبر 2017 سے شروع کی جارہی ہے۔ جس کی آخری تاریخ 07 دسمبر 2017 ہوگی۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے ایک ریلیز میں دی ہے۔

حج فارم بھرنے کے لیے درخواست گذار عازمین کے پاس 7 دسمبر2017یا اس سے پہلے کا جاری کیا ہوا کم سے کم 14 فروری2019 کی میعاد تک قابل قبول ہندوستانی بین الاقوامی مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ حج فارم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن یا اپنے اسمارٹ فون پر گوگل پہلے کے تحت ایپ حج کمیٹی آف انڈیا پر بھی بھرے جاسکتے ہیں۔جبکہ 300روپیے کی مطلوبہ فیس کی ادائیگی حج کمیٹی آف انڈیا کی مذکورہ ویب سائٹ پر آن لائن یا پے ان سلیپ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کے کسی بھی برانچ میں جمع کر سکتے ہیں۔