بی جے پی کی دوسری لسٹ جاری ، مسلم اور عیسائی ندارد :کرناٹک اسمبلی انتخابات

بی جے پی کی دوسری لسٹ جاری ، مسلم اور عیسائی ندارد :کرناٹک اسمبلی انتخابات

بی جےپی نے کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لئے82امیدواوں کی اپنی دوسری لسٹ جاری کی ۔نئی دہلی میں واقع پارٹی دفترمیں گزشتہ شام پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔پارٹی کےقومی صدرامت شاہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی بھی موجودتھے۔اس میٹنگ میں مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ،وزیرخارجہ سشماسوراج،کرناٹک بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزیراعلی کےامیدوار بی ایس یدیوروپا،مدھیہ پردیش کےوزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان،مرکزی وزیر آننت کمارسمیت پارٹی کےکئی سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔مرکزی انتخابی کمیٹی کےسیکریٹری جگت پرکاش نڈانے ایک نوٹس جاری کی۔پارٹی نے72امیدواروں کی پہلی فہرست 8اپریل کی رات جاری کی تھی۔پہلی فہرست میں پارٹی کی جانب سےپارٹی کےوزیراعلی عہدے کے امیدوار بی ایس یدیوروپاکوشکاری پوراسےاورمسٹرکےایس ایشوروپا کو شموگا سےمیدان میں اتاراگیاہے۔وہیں جگدیش شیٹارکوہبلی دھارواڑمشرقی سیٹ سے اتاراگیاہے۔دوسری فہرست کےاہم امیدواروں میں بلاری صدر سےجی سوم شیکھرریڈی،نرسنگھ راج سےایس ستیش شامل ہیں۔دوسری فہرست میں تقریبا 32 امیدوار لنگایت کمیونٹی سے ہیں وہیں ووککلیگا کمیونٹی سے 10 جبکہ دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنےو الے 20 امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ یہاں غور کرنے والی ایک بات یہ ہے کہ بی جے پی کی پہلی اور دوسری فہرست میں ایک بھی مسلم یا عیسائی امیدوار نہیں ہیں ۔عیسائی یا مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دینے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ پارٹی اترپردیش کی حکمت عملی کو پھر سے دوہرا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی کی کل 224نشستوں کےلئے12مئی کوایک ہی مرحلےمیں ووٹنگ ہوگی جس کا نتیجہ15مئی کوآئیگا۔