اسدالدین اویسی کا جنتا دل سیکولر کی حمایت کرنے کا اعلان :کرناٹک اسمبلی انتخابات

 اسدالدین اویسی کا جنتا دل سیکولر کی حمایت کرنے کا اعلان :کرناٹک اسمبلی انتخابات

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل (سیکولر)کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے 12مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے  نے کہا کہ ہم کرناٹک میں مثبت ترقی کے لئے غیر کانگریس اور غیر بی جےپی حکومت چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ا ن کی پارٹی کرناٹک میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اور وہ جنتادل (سیکولر)کی حمایت میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔خیال رہے کہ ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ایم آئی ایم کچھ اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ۔