مہاراشٹر میں جراثیم کش دواؤں کے زہر سے 21 کسانوں کی موت

مہاراشٹر میں جراثیم کش دواؤں کے زہر سے 21 کسانوں کی موت

مہاراشٹر کے ودربھ علاقہ کے ضلع یوتمل میں جراثیم کش دواؤں کا سانس کے ساتھ جسم کے اندر جانے سے 21کسانوں کی موت ہوگئی۔ ودربھ علاقہ میں اب تک تک جراثیم کش دواؤں سے تقریباً 50کسانوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 2000بیمار پڑ چکے ہیں  کپاس کی فصل پر کیڑا لگنے سے بچانے والے جراثیم کش دوائیں سانس کے ساتھ جسم کے اندرجانے کی وجہ سے کسانوں کی موت ہورہی ہے، لیکن ابھی تک کسی افسر نے جراثیم کش دواؤں سے مررہے کسانوں کی خبر نہیں لی ہے۔ذرائع کے مطابق کئی کسان  جی ایم سی ایچ اور آئی جی ایم سی ایچ و دیگر سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں ،لیکن کسی افسر نے کسانو ں کی مدد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اگست اور ستمبر کے مہینوں میں ودربھ کے کئی علاقوں میں یہ واقعات ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی کسان جی ایم سی ایچ اور آئی جی ایم سی ایچ و دیگر سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں ،لیکن کسی افسر نے کسانو ں کی مدد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے کسانوں کی موت پر مرکزی زراعت اور کسان بہبود سے متعلق وزارت،حکومت مہاراشٹر کے سکریٹریوں کو نوٹس بھیج کر چار ہفتہ کے اندر معاملہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔