ملک کی پہلی اے سی لوکل ٹرین کا آغاز ممبئی میں ، یکم جنوری سے شروع ہوگی عام مسافروں کیلئے

ملک کی پہلی اے سی لوکل ٹرین کا آغاز ممبئی میں ، یکم جنوری سے شروع ہوگی عام مسافروں کیلئے

 ممبئی میں مغربی ریلوے نے پہلی اے سی ٹرین کا افتتاح کیا جوکہ شمال مغربی ممبئی کے بوریولی اسٹیشن سے صبح ساڑھے 10بجے روانہ ہوئی اور یہ افتتاحی لوکل ٹرین یکم جنوری سے عام مسافروں کے لیے چلائی جائے گی۔ مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے ہر جھنڈی دکھا کر پہلی ایسی لوکل ٹرین کو روانہ کیا جوکہ 6سال سے لیکر عمررسیدہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی۔اس ٹرین میں جدید آلات نصب ہیں اور کئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔چیف پر آر اورویندرنے کہا کہ اے سی ٹرین میں خودکار دروازے لگائے گئے ہیں پبلک ایڈریس سسٹم کے ساتھ ساتھ گارڈ یا موٹر مین سے گفتگو کتنے کاسسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں گفتگو کی جاسکے۔بوریولی سے چرچ گیٹ تک کا سفر 45 منٹ میں طے کیا جبکہ اس کاکرایہ بھی فرسٹ کلاس کے کرایہ 1.3 گنا زیادہ ہوگا، ا وراس کا فائدہ سیزن ٹکٹ مسا فروں کو ہی پہنچے گا۔ انیوں نے کہا کہ1028 مسافر وں کی گنجائش ہے، لیکن تقریباً چھ ہزار مسافر سفر کرسکیں گے۔جی پی ایس سسٹم بھی نصب کیاگیاہے اور اسٹیل کے ڈبے ہیں۔