ہندوستانی فوج  نے جوہر یونیورسیٹی کو تحفہ میں دیا  ٹینک، اعظم خان بولے شکریہ

ہندوستانی فوج  نے جوہر یونیورسیٹی کو تحفہ میں دیا  ٹینک، اعظم خان بولے شکریہ

سماجوادی پارٹی کے قد آور رہنما اعظم خان کی یونیورسیٹی کو ہندوستانی فوج کی طرف سے تحفہ میں توپ دی گئی ہے۔ اعظم خان نے اس کے لئے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ ہندوستانی فوج تنظیم نہیں ہے۔ فوج کی سطح سیاسی جماعتوں سے بہت اونچی ہے۔اعظم خان کی محمد علی جوہر یونیورسٹی شروع سے ہی چرچا میں رہی ہے۔ اب اعظم کی یونیورسٹی ہندوستانی فوج  کی طرف سے ٹینک حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہے۔ پنے سے تقریبا 30 کلومیٹر آگے ہندوستانی فوج کے ذخائر سے 20 دن میں ٹینک رامپور پہنچنے پر یونیورسیٹی کے طلبہ نے خوشی منائی۔ شہر کی سڑکوں سے ہوتے ہوئے آرمی کی ٹینک کو یونیورسیٹی لے جایا گیا۔اعظم خان نے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارہ کو جس کی ساکھ اچھی نہ ہو، انڈین آرمی اپنا ٹینک نہیں دیتی ہے۔ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی فوج نے ہماری یونیورسیٹی کو ٹینک دیا۔ اس کے لئے میں ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ایس پی لیڈر نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے پورے ملک کو 12-14 ٹینک دئیے ہیں۔ اس میں سب سے پہلا نام پہلا تحفہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے لئے ہے۔ اب ہم یہ بھی چاہتے ہیں کیونکہ ہم ان کے خاندان کا رکن بن گئے ہیں تو اوربھی جو کچھ ہے جہاز ہے، جنگجو جہاز ہے، ہیلی کاپٹرہے، توپیں ہیں، یہ بھی ہمیں دئیے جائیں۔ یہ یونیورسٹی فوجی سازوسامان کی بھی نمائش گاہ بنے، لوگ دیکھیں  کہ ہماری فوج کے پاس کس قسم کے ہتھیار ہیں۔