شوہر نے وہاٹس ایپ پر آڈیو میسیج بھیج کر بیوی کو دی تین طلاق ، مقدمہ درج

شوہر نے وہاٹس ایپ پر آڈیو میسیج بھیج کر بیوی کو دی تین طلاق ، مقدمہ درج

الہ آباد : تین طلاق کا معاملہ تھمنے کا نام لیتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ اب اترپردیش کے الہ آباد میں سات سمندر پار بیٹھے شوہر کے ذریعہ وہاٹس ایپ کے ذریعہ آڈیو میسیج بھیج کر طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہی نہیں طلاق کا میسیج سن کر جب خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا تو شوہر نے فون پر بھی تین طلاق دیدی اور رشتہ توڑ لیا ۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے اب شوہر کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

کریلی پولیس نے خاتون کی تحریر کی بنیاد پر شوہر کے خلاف گھریلو تشدد سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ کریلی تھانہ حلقہ کی رہنے والی متاثرہ لڑکی کی شادی آٹھ سال پہلے محمد عارف نام کے نوجوان سے ہوئی تھی ۔ عارف بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نینی علاقہ میں رہتا تھا ، لیکن شادی کے کچھ دنوں بعد سے ہی عارف کا اپنی اہلیہ کے تئیں رویہ تبدیل ہوگیا تھا۔