حوثی باغیوں کے میزائل حملہ میں تباہ ہوا سعودی اسکول

حوثی باغیوں کے میزائل حملہ میں تباہ ہوا سعودی اسکول

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جازان خطہ کے الجرادیہ گاوں میں واقع ایک اسکول پر میزائل حملہ کیا جس میں اسکول تہس نہس ہو گیا ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے اس میزائل حملہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، میزائل نے اسکول کو تباہ وبرباد کر دیا اور اس سے کچھ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ عرب نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے لکھا ہے کہ حوثی باغی اسکولوں اور شہری ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے سے پرہیز نہیں کرتے جو کہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےالعربیہ نے حال ہی میں خبر دی تھی کہ سعودی افواج نے کم ازکم ان چالیس حوثی باغیوں کو مار گرایا تھا جو سعودی عرب کی سرحد کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے باغیوں کے ذریعہ استعمال کی جا رہی گاڑیوں کو بھی تباہ وبرباد کر دیا تھا۔