فاروق عبداللہ کے بیان پر گیلانی بولے ایسے عناصر نے ہر تاریخی موڑ پر قوم کو دیا دھوکہ

فاروق عبداللہ کے بیان پر گیلانی بولے ایسے عناصر نے ہر تاریخی موڑ پر قوم کو دیا دھوکہ

فاروق عبداللہ کے بیان پر گیلانی بولے ایسے عناصر نے ہر تاریخی موڑ پر قوم کو دیا دھوکہ

                  

سری نگر: بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خودغرض اور اقتدار کے بھوکے عناصر نے ریاستی عوام کی مبنی برحق تحریک کے ہر تاریخی موڑ پر قوم کو دھوکہ دینے میں کبھی شرم محسوس نہیں کی ہے۔ مسٹر گیلانی نے بقول ان کے ریاست جموں کشمیر کے حصے بخرے کرنے والے سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ کشمیر کا از سر نو مطالعہ کریں اور اپنے پیش رو حکمرانوں کو بھارت کی سیاسی چوکھٹ پر ذلت آمیز دھتکار سے عبرت حاصل کریں، جنہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا کر محض کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کی کرسی کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور کیا گیا