سونیا گاندھی کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ علی انور معطل

سونیا گاندھی کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ علی انور معطل

جے ڈی یو نے اپنے راجیہ سبھا کے رکن علی انور انصاری کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کی طرف سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی سے معطل کر دیا ۔ پارٹی کے ترجمان کے سی تیاگی نے بتایا کہ کانگریس قیادت یو پی اے سے جے ڈی یو کی طرف سے اپنے تعلقات ختم کرنے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے انصاری کو پارلیمانی پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں 16 اپوزیشن جماعتوں نے آج ایک میٹنگ کی ۔ یہ اجلاس بی جے پی سے مقابلے کے لئے  حکمت عملی بنانے پر غور کرنے کے لئے ہوئی تھی ۔ تیاگی نے سونیا پر پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی لگایا ۔ انصاری نے جے ڈی یو صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی ، بہار میں اتحاد سے الگ ہو جانے اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لئے تنقید کی تھی ۔ بہار میں اس سے پہلے بڑے ہی ڈرامائی طور پر نتیش کمار کے وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دینے کے محض دو گھنٹے بعد ہی بی جے پی نے انہیں غیر مشروط اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد نتیش مهاگٹھ بندھن توڑ کے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے