دہلی ائیر پورٹ: بیگج سسٹم میں خرابی، ہزاروں بیگ تبدیل ہوئے

دہلی ائیر پورٹ: بیگج سسٹم میں خرابی، ہزاروں بیگ تبدیل ہوئے

دہلی ائیر پورٹ پر بیگج سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہزاروں بیگ ادھر سے ادھر ہوگئے ہیں۔ در اصل سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے بیگوں کی شناخت نہیں ہوسکی ، جس کی وجہ سے بیگ تبدیل ہوگئے اور مسافروں کو کافی پریشان ہوناپڑا۔وستارا ائیرلائنس نے اس خبر کو لے کر ٹویٹ کیا ہے کہ دہلی ائیر پورٹ پر چیک ان کے بعد بیگج ہینڈلنگ سسٹم میں گڑبڑی آگئی۔ سبھی ائیرلائنس اور سینکڑوں بیگج متاثر ہوئے ہیں اور اسے طیارہ میں لوڈ نہیں کیا جاسکا ۔ ائیر لائنس نے دہلی ائیرپورٹ افسران کے سامنے اس معاملہ کو اٹھایا ہے اور وہ اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔