گریٹر نوئیڈا میں ماں بیٹی کا قتل، ایف آئی آر درج، تحقیقات شروع

گریٹر نوئیڈا میں ماں بیٹی کا قتل، ایف آئی آر درج، تحقیقات شروع

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے تھانہ بسركھ علاقہ کے گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی -2 میں ایک ماں اور اس کی معصوم بیٹی کا انتہائی وحشیانہ انداز میں بیٹ سے پیٹ پیٹ کر قتل کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ مرنے والیوں کے نام انجلی اگروال اور منی كنكا ہے۔ پولیس اس واقعہ کو لوٹ مارکی واردات سے انکار کر رہی ہے۔ خاندان میں چھ رکن بتائے جاتے ہیں جس میں ایک بیٹا واقعہ کے بعد سے غائب ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پریم کمار نے بتایا کہ گزشتہ رات گریٹر نوئیڈا کے مذکورہ علاقہ میں واقع گور سٹی- 2 کے 11 ایونیو کے فلیٹ نمبر 1446 میں انجلی نامی خاتون اپنے کنبہ کے ساتھ رہتی تھی۔ گزشتہ شب پولیس نے ایک رشتہ دار کی اطلاع کی بنیاد پر مکان کا دروازہ توڑ دیکھا تو اندر پلنگ پر ماں بیٹی کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ انجلی کے رشتہ دار چار دسمبر کی شام سے مسلسل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن بات نہیں ہو پا رہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس سے مدد مانگی۔خاتون کے شوہر کاروبار کے سلسلے میں کہیں باہر گئے ہوئے ہیں جبکہ اس کے سسر ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ خاتون کا بیٹا پرکھر عرف راگھو (15)، جو میور پبلک اسکول میں دسويں کلاس کا طالب علم ہے، واقعہ کے بعد سے غائب بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کو لاشوں کے پاس لکڑی کا بیٹ پڑا ملا جس پر خون کے نشانات ہیں۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملے کی ایف آئی آر درج کر کےتحقیقات شروع کر دی ہے۔فی الحال پولیس کی تحقیقات میں ڈاگ اسكواڈ اور فارنسک ٹیم موقع پر موجود ہے۔ پولیس ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔ خبریں لکھے جانے تک اس معاملے میں کوئی سراغ ملنے سے پولیس انکار کر رہی ہے۔