فلسطین کے وزیراعظم قاتلانہ حملہ میں بال بال بچے

فلسطین کے وزیراعظم قاتلانہ حملہ میں بال بال بچے

 

غزہ۔  فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ ایک قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے قافلہ کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے چند منٹ کے بعد غزہ پٹی میں ویسٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے خطاب کیا جن کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین کاروں کو اس دھماکہ میں نقصان ہوا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اس حملہ کے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے لیکن براہ راست اس حملہ کا ذمہ دار نہ قرار دیتے ہوئے مناسب سیکوریٹی فراہم نہ کرنا اس کا سبب قرار دیا ہے۔