دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار ہوئی چوری

دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار ہوئی چوری

دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار چوری ہوگئی ہے۔ بتا دیں کہ کیجریوال کی یہ کار عام آدمی پارٹی کی میڈیا سیل میں کام کرنے والی وندنا چلاتی تھیں۔ معاملہ میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔یہ واقعہ دلی سیکرٹریٹ میں پیش آیا۔ یہ دلی کا بہت ہی محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی بلیو رنگ کی ویگن آر کار تھی جس کا استعمال وہ دلی انتخابات کے دوران خوب کرتے تھے۔ انہوں نے کئی تاریخی مواقع پر اس کار کا استعمال کیا۔ دہلی کا وزیراعلی بننے کے بعد پہلی بار وہ اسی کار سے اپنے دفتر پہنچے تھے۔یہ نیلی کار انا تحریک کے وقت سے ہی کیجریوال کی شناخت رہی ہے۔ جمعرات کو چھٹھ پوجا کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے کیجریوال ارکان اسمبلی اور افسران کے ساتھ میٹنگ کے لئے سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ جب وزیر اعلیٰ میٹنگ میں تھے تبھی ان کی گاڑی چوری ہوئی یا پھر ان کے کنبہ کا کوئی اور رکن اس گاڑی سے اس علاقہ میں گیا تھا۔