امت شاہ: آزادی کے بعد رائے بریلی نے صرف کنبہ پروری دیکھی ہے ،ترقی نہیں

امت شاہ: آزادی کے بعد رائے بریلی نے صرف کنبہ پروری دیکھی ہے ،ترقی نہیں

بی جے پی کے صدر امت شاہ نے رائے بریلی میں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے بریلی کی عوام نے آزادی کے بعد صرف کنبہ پروری  کو دیکھا ہے۔ترقی نہیں۔انہوں نے کہا 'ہم اس علاقے کو کنبہ پروری سے آزادی دلانے کا کام کریں گے'۔امت شاہ نے دعوی کیا کہ بی جے پی اس علاقے کو ترقی دے گی۔شاہ نے کہا ہماری حکومت بنن کے بعد یوپی کے کسانوں کو اپنی کامیابی کی صحیح قیمت مل رہی ہے۔ایک سال کے اندر یوگی نے سڑکوں کو گڈا مکت بنانے کا کام کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا نی جے پی حکومت نے خواتین کو گیس کنیکشن اور غریبوں کو ٹوائلیٹ دئے ہیں۔پی ایم مودی کی حکومت میں لاکھوں کو میڈیکل انشیورینس دینے کی تجویز کی گئی ۔امت شاہ نے کہا کہ رائے بریلی کو ہم مثالی حلقہ بنانے کی کوشش کریں گے۔صدر امت شاہ نے کہا کہ بھگوا دہشت گردی کے نام پر ملک کو گمراہ کرنے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔گاندھی خاندان کے گڑھ رائے بریلی کے جی آئی سی میدان سے کانگریس کو للکارتے ہوئے شاہ نے کہا ’’گزشتہ 60 سال سے گاندھی خاندان کا نمائندہ رائے بریلی سے منتخب ہو کرجاتا رہا ہے لیکن اب کنبہ پروری ختم کرکے ترقی کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے حیدرآباد بم دھماکے میں تمام قصورواروں کو بری کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھگوا دہشت گردی کا نعرہ دے کر کانگریس نے ملک کے عوام کو گمراہ کیا ہے اس لئے کانگریسی صدر راہل گاندھی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔عوامی جلسہ سے پہلے کانگریس قانون ساز کونسل، دنیش پرتاپ سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بنیادی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے بھی موجود تھے ۔ جلسہ کے دوران اسٹیج کے بغل میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے کچھ دیر کے لئے افراتفری مچ گئی، لیکن فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب حاصل کی۔