اکھلیش یادو کا بی جے پی پر نشانہ کہا پیسے والے خاندانوں پر کب بحث ہوگی

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر نشانہ کہا پیسے والے خاندانوں پر کب بحث ہوگی

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کسی کا نام لئے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہو ئے کہا کہ سیاسی خاندانوں پر بحث کرنے والے، پیسے والے خاندانوں پر کب بات چیت کریں گے۔ اکھلیش یادو آج یہاں پارٹی دفتر میں کارکنان کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خاندان کے جھگڑے کا ذکر ہوتا رہتا ہے، لیکن پیسے والے سیاست دانوں کی بحث کب کی جائے گی۔ایس پی صدر نے کہا کہ پارٹی کے پاس ووٹ ہے اس لئے ان کے کارکنوں پر حملہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک صرف سوشلزم کے راستےسے ہی ترقی کر سکتا ہے۔ ان کے دور میں ریاست میں ایمس کھولنے کیلئے رائے بریلی میں زمین دستیاب کرائی گئی تھی۔ قنوج میں بننے والا فوجی اسکول جھانسی کو دیا اور مین پوری کے لئے ایک اسکول منظور کیا۔