آسیان کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

آسیان کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

 

منیلا: وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ باہمی ملاقات میں اہم بات چیت کی۔ مسٹر مودی نے امریکی صدر کو یقین دلایا کہ ہندوستان اقوام عالم بشمول امریکہ کی تمام تر توقعات پر پورا اترے گا ۔ مسٹر مودی نے مسٹرٹرمپ سے کہا کہ ’’بھارت سے وشو( دنیا) کو جواپیکچھا( امیدیں) ہیں، امریکہ کو جو اپیکچھا(امیدیں) ہیں، بھارت اس میں کھڑا اترنے میں بھر شک(حتی المقدور) پریاس(کوشش) کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔‘‘

مسٹر مودی نے کہا کہ صدر امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ امریکہ کے باہمی تعلقات کے حوالے سے خوش امیدی کا اظہار کیا ہے اور اپنے حالیہ ہر سفر میں انہوں نے ہندوستان کی جی بھرکر تعریف کی ہے۔ یہ ملاقات امریکہ ،ہندوستان، آسٹریلیا اور جاپان کے ذمہ داران کی ایک اہم ملاقات سے عین پہلے ہوئی ہے۔ اس اہم ملاقات میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات خصوصا ہند پیسفک خطے میں چینی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے ایک چوطرفہ محاذ قائم کرنے کی کوشش