افضل گرو کے بیٹے غالب گرو کی بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی

افضل گرو کے بیٹے غالب گرو کی بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی

سری نگر۔  پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار محمد افضل گرو جسے 9 فروری 2013 کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، کے بیٹے غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بوس) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے سال 2016 میں بھی میٹرک کے امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کی صبح کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 61 اعشاریہ 44 رہا ہے۔