اے اے پی سینئر لیڈر آشیش کھیتان کا ڈی ڈی سی کے نائب صدر کے عہدہ سےاستعفی

اے اے پی سینئر لیڈر آشیش کھیتان کا ڈی ڈی سی کے نائب صدر کے عہدہ سےاستعفی

عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کے سینئر لیڈر آشیش کھیتان نے دہلی ڈائیلاگ کمیشن کے نائب صدر کے عہدے سےیہ کہتے ہوئے استعفی دیا کہ وہ وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہیں ۔ کھیتان نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ میں نے ڈی ڈی سی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ پچھلے تین سالوں کے بیچ مجھے عوامی پالیسی بنانے کا موقع ملا ۔ اس دوران میں نے انتظامیہ میں سدھار اور تبدیلیاں لائیں ۔ میں عزت مآب وزیر اعلی کا احسان مند ہوں جنھوں نے مجھے یہ بہتر ین موقع دیا۔آپ لیڈر نے اپنے استعفی کے وجہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں وکالت کے پیشے سے جڑا ہوں اور دہلی بار کونسل میں رجسٹریشن کرایا ہے ۔ بار کونسل کے قانون کے مطابق کسی ذاتی یا سرکاری روزگار سے وابستہ رہنے کی وکالت کے پیشے میں پابندی ہے۔