کابل کی ایک مسجد می دھماکہ

کابل کی ایک مسجد می دھماکہ

افغانستانی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں اقلیتی شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔افگانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ الزہرا مسجد میں ہوا ہے۔ اس حملے میں اہلکار اور ایک یونٹ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان کے علاوہ تقکریباً ١٠   دیگر افراد زخمی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد میں اضافا ہو سکتا  ہے۔واضح رہے کہ یہ حملہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ حملہ افطار کے وقت ہوا ہے - سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر افغانستان کی وزارت داخلہ کہ ترجمان نجیب دانش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حملہ آور نے مسجد میں جھان نماز ادا کی جا رہی تھی  داخل ہونے کی کوشش کی تو اسے اس ہال تک پہنچنے سے روکا گیا -جہاں نماز ادا کی جا رہی تھی جس کے بعد حملہ آور نے کچن میں ہی دھماکہ سے کر دیا۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حالیہ دنوں میں کابل کو ایسے  ہی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے