ہندو تنظیم نے ایک ہی مسلم کنبہ کے 14 افراد کا تبدیل کرایا مذہب: مغربی بنگال

 ہندو تنظیم نے ایک ہی مسلم کنبہ کے 14 افراد کا تبدیل کرایا مذہب: مغربی بنگال

مغربی بنگال کے کولکاتہ میں ایک ہندو سمہتی تنظیم کےذریعہ مبینہ طور پر ایک مسلم خاندان کے 14 ممبروں کا مذہب تبدیل کرکے ہندو بنا دیا گیا ہے اور جب اس سلسلہ میں صحافیوں نے مسلم کنبہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تھی ، تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کردیا ۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایک ہندو تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں ایک مسلم کنبہ کے 14 اراکان نے مبینہ طور پر ہندو مذہب تسلیم کرلیا ۔ جب صحافیوں نے ان مسلم کنبہ کے افراد سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو تنظیم کے کارکنان نے مبینہ طور پر ان پر بھی حملہ کردیا اور انہیں زخمی کردیا۔