دارجلنگ: سیاحتی ٹرین حادثہ کی شکار، 10مسافر زخمی

دارجلنگ: سیاحتی ٹرین حادثہ کی شکار، 10مسافر زخمی

 دارجلنگ میں کرسنیا کے قریب ٹوائے ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹرین دارجلنگ سے سلی گوڑی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کرسیانگ میں پیش آیا، انجن اور ایک کوچ پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ گیا بارری اور مہا ندی اسٹیشنوں کے قریب پیش آیا۔ ٹرین عملہ سمیت دس افراد شدید طورپرزخمی ہوئے۔

یہ واقعہ دوپہر ڈھائی بجے پیش آیا۔ واقعہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اگریہ حادثہ کھائی کے قریب پیش آتا تو پھر یہ ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کی یہ ٹوائے  ٹرین ایک سیاحتی ٹرین ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد راحتی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔