مسافر بس دریا میں گری’24 مسافر بہہ گئے‘

مسافر بس دریا میں گری’24 مسافر بہہ گئے‘

مقبوضہ کشمیر (پاکستان)24/ستمبر(ایجنسیاں): پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسافر بس دریا میں گرگئی جس میں 24 مسافر بہہ گئے اور اُن تمام کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی پولس کے مطابق یہ بس جمعہ کو دیر گئے نوسہری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور بظاہر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ دریائے نیلم میں جا گری۔ہفتہ کی صبح تک 4 لاشیں نکالی جا چکی تھیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے کارروائی جاری تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ بس کا ملبہ اور لاشیں دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے ہیں۔حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ بس پر 25 افراد سوار تھے۔