شمالی ہندوستان شدید کہرےکی زد میں، متعدد گاڑیاں ٹکرائیں

شمالی ہندوستان شدید کہرےکی زد میں، متعدد گاڑیاں ٹکرائیں

  این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے لئے دسمبر ماہ کا آغاز سفید بحران سے ہوا ہے۔ آسمان میں گھنا دھند سایہ ہے۔ وزیبلٹی انتہائی کم ہے۔ دھند کے چلتے این سی آر کے کئی حصوں میں سڑکوں پر گاڑیاں رینگ-رینگ کر چل رہی ہیں۔ دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سیلسیس ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

دہلی کے صفدر جنگ علاقے میں وزبلٹی صرف 50 میٹر ہے تو دہلی کے پالم علاقے میں بھی وزبلٹی 50 میٹر ہی ہے۔ کم وزبلٹی کا اثر ہوائی ٹریفک پر بھی پڑا ہے۔ کئی پروازوں کا وقت بدلا ہے۔ دہلی آنے والی اور دہلی سے جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ گھنے دھند کی وجہ سے یوپی کے متھرا میں 12 گاڑیاں آپس میں بھڑ گئیں۔ ایک کی موت قریب 10 لوگ زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی گھنا دھند چھایا ہوا ہے۔ ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ نومبر مہینے کا آخری دن ہی موسم میں تبدیلی لے کر آیا تھا۔ شمالی ہندوستان میں صبح سے ہی دھند کی گھنی چادریں چھائی رہیں۔ حالات یہ تھے کہ کسی کسی جگہ وزبلٹی صفر تھی۔