رحیمیار خان: دو مسافر بسوں میں ٹکر ‘ 16 افراد جاں بحق ‘ 30 زخمی

رحیمیار خان: دو مسافر بسوں میں ٹکر ‘ 16 افراد جاں بحق ‘ 30 زخمی

 خان پور روڈ سجہ کے قریب دو مسافر بسوں میں حادثہ ‘ 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بس کراچی سے بہاولپور جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جا رہی تھی۔ اس المناک حادثے میں ریسکیو ذرائع کے مطابق 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس اور مقامی افراد کی مدد سے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔