چین: برف توڑ جہاز 13 ہزار میل کا سفر طےکرکے واپس آگیا

چین: برف توڑ جہاز 13 ہزار میل کا سفر طےکرکے واپس آگیا

شنگھائی،28/ستمبر(یجنسیاں):   چین کے برف توڑنے والے بحری جہاز 'زو لانگ' نے 13 ہزار ناٹیکل میل سفر طے کرکے قطب شمالی کی ساتویں مہم مکمل کر لی، یہ جہاز اب شنگھائی کے بحری اڈے پر پہنچ گیا ہے ۔ اس نے 78 روز میں سمندری علاقوں کی صفائی کا مشن مکمل کیا۔ چینی حکام کے مطابق یہ بحری جہاز برف کی 43 انچ موٹی تہہ توڑ سکتا ہے ، اس مہم کے دوران جہاز پر موجود سائنسدانوں نے برفانی علاقوں کا سروے کرنے کے علاوہ متعدد تجربات بھی کامیابی سے مکمل کر لیے۔