اِسرو کو صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد 

اِسرو کو صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد 

نئی دہلی۔۔صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو کو پی ایس ایل وی ۔سی37 خلاء میں کامیابی سے پہنچانے اور ریکارڈ 104 مصنوعی سیارچوں کو لے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں خلاء کے محکمے کے سکریٹری اور اِسرو کے چیئرمین جناب اے ایس کرن کما ر سے صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’میں بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو میں آپ کو اور آپ کی ٹیم کو پی ایس ایل وی ۔ سی37 کو کامیابی سے خلاء میں داغنے اور ریکارڈ 104 مصنوعی سیارچوں کو لے جانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ 

یہ دن ہمارے خلاء کے پروگرام کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ قوم کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے جس سے بھارت کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں کا ایک بار پھر اظہار ہوتا ہے۔ برائے مہربانی سائنسدانوں ، انجینئروں ، تکنیکی افراد اور اس عظیم مشن سے وابستہ سبھی دیگر افراد کو اس عظیم مشن پر میری مبارکباد پہنچا دیجئے۔ میں اِسرو سے زور دیکر کہتا ہوں کہ وہ اپنی خلائی صلاحیتوں کی ترقی کیلئے خود کو چاہت مند رکھے۔ میں آپ کی مستقبل کی کوششوں کی عظیم کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ‘‘