یوسین بولٹ چھٹی بار سال کے بہترین ایتھیلٹ منتخب

یوسین بولٹ چھٹی بار سال کے بہترین ایتھیلٹ منتخب

انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف ایتھلیک فیڈریشنز نے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو چھٹی بار سال کا بہترین مرد ایتھلیٹ قرار دیا ہے۔

ایتھیوپیا کی الماز آیانا کو سال کی بہترین خاتون ایتھیلیٹ قرار دیا ہے۔ انھوں نے ریو اولمپکس میں 14 سیکنڈ کی سبقت سے دس ہزار میٹر دوڑ کا کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے بولٹ نے اس موقعے پر کہا: 'یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ جب آپ کو سال کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی سخت محنت رنگ لائی ہے۔ اس لیے میرے لیے یہ اتنا ہی اہم ہے جتنا پہلی مرتبہ تھا۔'

وہ اگلے برس لندن میں ہونے والی عالمی ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایانا نے اِسی برس ریو میں دس ہزار میٹر کا فاصلہ 29 منٹ 17.45 سیکنڈ میں طے کر کے 23 سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

اس کے علاوہ 25 سالہ خاتون کھلاڑی نے پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔