پنجاب میں کیجریوال کو وزیراعلیٰ امیدوار مان کر ووٹ دیں:منیش سسودیا

پنجاب میں کیجریوال کو وزیراعلیٰ امیدوار مان کر ووٹ دیں:منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اہم بیان دیا ہے۔ پنجاب کے موہالی میں ریلی کے دوران سسودیا نے کیجریوال کے نام پر ووٹ دینے کی اپیل کی۔ سسودیا نے اپنی تقریر میں کہا کہ اروند کیجریوال پنجاب کے وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں۔ اروند کیجریوال کو ذہن میں رکھ کر ووٹ دیں۔

منیش سسودیا نے پنجاب کے عوام سے کہا کہ وزیر اعلی کوئی بھی ہو لیکن کیجریوال پنجاب کے عوام کو کیا ہر وعدہ پورا کر کے دیں گے۔ سسودیا کے اس بیان پر اپوزیشن نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو پنجابیوں پر اعتماد نہیں ہے۔ وہیں، کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا نے کہا کہ سسودیا کے اس بیان سے عام آدمی پارٹی کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

یہاں، پنجاب کانگریس کے مینی فیسٹو میں لوگوں کو گھر دینے کے وعدے پر سی ایم پرکاش سنگھ بادل نے جوابی حملہ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اتنے سال اقتدار میں رہنے پر کانگریس نے وہ کام کیوں نہیں کئے جس کا وعدہ وہ اب کر رہی ہے۔ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ کانگریس مینی فیسٹو جاری کرتی رہی ہے۔ کانگریس لوگوں کو ورغلانے کا کام کر رہی ہے۔