یوگی حکومت کی کارروائی میں ٤٦  مدرسوں کے فنڈز  پر لگیا تال

یوگی حکومت کی کارروائی میں ٤٦  مدرسوں کے فنڈز  پر لگیا تال

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے 46 مدرسوں کو مل رہے فنڈز پر روک لگا دی ہے۔ اقلیتی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے مطابق، یہ کارروائی ایک انکوائری کے بعد کی گئی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ مدرسے اپنے لئے مقرر کردہ معیاروں کے اندر کام نہیں کررہے ہیں۔ اتر پردیش کی حکومت 560 مدرسوں کو فنڈز دیتی ہے۔ یوگی حکومت نے ضلع افسران، اسکولوں اور اقلیتی فلاح و بہبود کے حکام کی کمیٹی سے پوچھا ہے کہ وہ یہ بتائے کہ فنڈز کی رقم کا کہاں استعمال کیا گیا ہے۔ سرکاری افسر نے کہا کہ ضلع سطح کی کمیٹیوں کے ذریعہ دو ماہ کی جانچ کے بعد 46 مدرسوں کے فنڈز کی رقم کے ساتھ ہی اساتذہ کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔