عمر قتل کیس میں پولیس نے کہا : گئو رکشکوں کے ہاتھ

عمر قتل کیس میں پولیس نے کہا : گئو رکشکوں کے ہاتھ

 

الور : راجستھان میں گائے لے جارہے مسلم نوجوان عمر کے قتل کے سلسلہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے اب قتل میں گئو رکشکوں کا ہاتھ نہیں ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ علاوہ ازیں الور پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ الور کے ایس پی کے مطابق اب تک کی جانچ میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ، جس سے یہ کہا جاسکے کہ اس کے پیچھے گئو رکشکوں کاہاتھ ہے۔

الور کے ایس پی راہل پرکاش کے مطابق اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر 6 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ الور پولیس کے مطابق جس ٹرک سے گایوں کو لے جایا جارہا تھا ، اس سے پانچ مردہ اور ایک زندہ گائے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ٹرک کا ٹائر بھی غائب ہے۔